اسلام آباد(سب نیوز رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے39 سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب اور ان کےخاندان نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں ۔شیخ یعقوب نے بیرون ملک سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ہم ادنی سیاسی مقاصد کی خاطر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جارحیت کا ارتکاب برداشت نہیں کر سکتے۔ شیخ یعقوب کا خاندان تحریک انصاف سے نظریاتی وابستگی رکھتا تھا، اکتوبر 2023 کے متوقع الیکشن میں وہ این 39 سے پی ٹی آئی کا مستند ٹکٹ ہولڈر تھے۔شیخ یعقوب نے مستقبل کی سیاست بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ بہرحال انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے دل خراش واقعات کے بعد وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو قومی اداروں پر حملوں میں ملوث ہو۔شیخ یعقوب این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان ٹو سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے تھے۔
ہومبریکنگ نیوزڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شیخ یعقوب نے بھی کپتان کو خیر آباد کہہ دیا
ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شیخ یعقوب نے بھی کپتان کو خیر آباد کہہ دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
