ہومتازہ ترینتاجکستان کے سفیر کی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول سے ملاقات

تاجکستان کے سفیر کی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول سے ملاقات

اسلام آباد(سب نیوزٌجمہوریہ تاجکستان کے سفیر عزت مآب یوسف شریف زادہ نے وزارت خارجہ کے نو تعینات چیف آف پروٹوکول نعمان بشیر بھٹی سے خیرسگالی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطحی دوروں اور ملاقاتوں کے انعقاد، سرکاری تقریبات میں رابطہ کاری اور سفارتی پروٹوکول سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کی پروٹوکول سروسز کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے، سرکاری تقریبات کے انعقاد میں رابطہ کاری بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے اور پروٹوکول سے متعلق امور پر مزید رابطہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔