سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ،نو مئی کے واقعات کی بھی مذمت کردی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہاکہ وہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ،پاک فوج ہماری اپنی ہے اور اس کو کمزور کرنے کے کسی فعل کی حمایت کبھی کی ہے نہ آئندہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ نومئی کے واقعات کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہورہی ہیں ،جو کارکن گرفتار کیے گئے ہیں ان میں بہت سے بے گناہ بھی ہیں جن کا کوئی گناہ نہیں انہیں رہا کیا جانا چاہیے ۔
کپتان کے وسیم اکرم پلس بھی سیاست سے دستبردار ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
