Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبلوچستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سپاہی شہید

بلوچستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سپاہی شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بڑا حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ شامل ہیں، 34 سالہ حسنین اشتیاق ڈی جی خان اور 27 سالہ عنایت اللہ جھل مگسی کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فرار ہونیوالے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو سرحد پار فرار ہونے سے روکنے کیلئے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔