ملتان:پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے رکھا ہے، عثمان بزدار کے سابق معاون خصوصی رفاقت گیلانی کو گرفتارکرلیاگیا،سیدرفاقت گیلانی ملتان میں اپنے عزیز کے گھر روپوش تھے ۔
لیہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی کو ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق رفاقت گیلانی کےخلاف 9 مئی کو ملتان میانوالی روڈ بلاک کرنے، فائرنگ اور گاڑیاں جلانےکا مقدمہ درج تھا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ رفاقت گیلانی کےخلاف دہشتگردی کی دفعہ کے تحت تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج تھا جس کے بعد سے وہ ملتان میں اپنےقریبی عزیز کےگھر روپوش تھے۔
رفاقت گیلانی لیہ کے حلقہ پی پی 283 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
