Wednesday, May 20, 2026
ہوماسلام آبادپلاٹوں کی نیلامی ک:سی ڈی اے کو دوسرے روز بھی بھرپور پذیرائی

پلاٹوں کی نیلامی ک:سی ڈی اے کو دوسرے روز بھی بھرپور پذیرائی

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے(کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کو پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز بھی بھرپور پزیرائی ملی۔ نیلامی میں اب تک 15 پلاٹس 18.50 ارب سے زائد میں فروخت کئے جا چکے ہیں۔ پلاٹس کا نیلامی 31 مء کو بھی جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں جاری رہے گی۔

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لا، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈائریکٹر فنانس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لئے مثر انتظامات کئے ہیں۔ جس کے باعث سرمایہ کار بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لے رہے ہیں اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کررہے ہیں۔موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔