اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی پولیس کی طرف سے 9مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
رات گئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے بھاری نفری کے ہمراہ راجہ خرم نواز کے گھرپر چھاپہ مارا گیا ،تاہم راجہ خرم نواز گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے انکی گرفتاری عمل نہ لائی جاسکی۔
ترجمان کے مطابق پولیس کی طرف سے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے راجہ خرم کی بیمار والدہ کو ہراساں کیا گیا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم وہاں بھی کوئی گرفتاری نہ ہو سکی ۔
