ہومبریکنگ نیوزخدیجہ شاہ کو بچانے کیلئے میں نے کسی قسم کی کوشش نہیں کی:عون چوہدری

خدیجہ شاہ کو بچانے کیلئے میں نے کسی قسم کی کوشش نہیں کی:عون چوہدری

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری نے کہا ہے کہ کور کمانڈر ہا ئو س لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر و معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو بچانے کیلئے میں نے کسی قسم کی کوشش نہیں کی۔عون چوہدری کا کہنا تھاکہ خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے مجھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، وہ جہانگیر ترین کی بیٹی کے گھرکبھی نہیں گئیں۔ان کا کہنا تھاکہ میرا اور جہانگیرترین کا موقف واضح ہے اور ہمارا مقف ہے کہ9 مئی کیواقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ انگلش روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب کی مخبری پر پولیس نے گلبرگ میں جہانگیر ترین کی بیٹی مہر ترین کے اپارٹمنٹ میں چھاپا مارا لیکن پولیس والوں کی آمد سے چند منٹ قبل خدیجہ وہاں سے فرار ہوچکی تھیں۔ خدیجہ شاہ کو ریلیف دلوانے کے لیے جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، شہباز شریف کے پرانے دوست اور خدیجہ کے سسر سرمد امین نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سمیت مختلف بااثر شخصیات سے رابطے کیے لیکن کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔