اسلام آباد (سب نیوز) احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے،جج احتساب عدالت نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کس لئے آئے ہیں ،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانت کیلئے آیا ہوں۔
جج احتساب عدالت نے کہاکہ اسی لئے پولیس کی نفری لگائی گئی ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ جی عمران خان بھی پیش ہورہے ہیں،ان کی بھی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہونی ہے،جج نے کہاکہ درخواست گزار آ جائے پھر باقاعدہ سماعت کرتے ہیں۔
احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 31 مئی تک جواب طلب کرلیا۔
