اسلام آباد،اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 603 کورونا کے کیس رپورٹ۔ڈی ایچ او اسلام آبادزعیم ضیا نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں نومولودسے10سال تک مزید102بچوں کاکوروناٹیسٹ مثبت،دس سال تک کے بچوں میں کورونا کے6 ہزار 919 کیس رپورٹ،ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 11 سے20 سال کے60 افراد کورونا کا شکارہوئے جبکہ اب تک 11سے 20 سال کے 6 ہزار 154 کوروناکاشکارہوچکے،گزشتہ 24 گھنٹوں 21 سے 30 سال کے 137 افرادکاکوروناٹیسٹ مثبت آیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 سے 45 سال کے 176 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،46 سے 60 سال کی عمر کے 121 افرادکورونا سے متاثر۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 61 سے 80 سال کی عمر کے 74 افراد میں کورونا مثبت آیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59.18 فیصد مرد، 40.82 فیصدخواتین کوروناکاشکار ہوئے جبکہ 81 سال سے زائد عمر کے 10 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں میں کوروناکے مثبت کیس زیادہ رپورٹ ہوئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہری علاقوں میں 397 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیس 9.64 فیصد ہیں۔دوسری جانب ضلعی ہیلتھ افسر نے سب سیکٹرز میں بڑھتے کورونا کیسز پر انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کی طرف سے انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سب سیکٹرز جی 6 ون، ٹو، جی 7 ٹو، جی 8 ون ،جی 9 ٹو، جی 10 فور اور جی 11 تھری میں ٹیموں کی جانب سے نگرانی کی گئی ہے، ان سیکٹرز میں کورونا مریضوں کے اہل خانہ میں بھی کیسز سامنے آئے۔خط کے متن کے مطابق کورونا سے متاثرہ ان سیکٹرز کی سخت نگرانی کی جائے اور ان سیکٹرز میں آمدورفت محدود اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔
اسلام آباد میں نومولودسے10سال تک کے مزید102بچے کورونا وائرس کا شکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
