اسلام آباد(آئی پی ایس )مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ،اسلام آباد میں ڈھوکری چوک، بھارہ کہو، کشمیر چوک، روات ٹی چوک کرار، ترنول، فیض آباد، آئی جے پی روڈ سے متبادل روٹس فراہم کر دیے گئے،راول۔ڈیم روڈ، ترامڑی روڈ، فیصل ایونیو، ایکسپریس روڈ، مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جناح ایونیو، سری نگر ہائی وے، سیون، نائن، ٹین اور الیون ایونیو ٹریفک کے لیے کھلے ہیں جبکہاتاترک ایونیو اور شاہر دستور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ،پولیس آپ کی پریشانیوں کو دور کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

