ہومپاکستانوزیراعلی پنجاب سے وزیرداخلہ شیخ رشیدکی ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال

وزیراعلی پنجاب سے وزیرداخلہ شیخ رشیدکی ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال

لاہور،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا اور صوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیااور وقار النسا پوسٹ گریجوایٹ کالج راولپنڈی برائے خواتین کو یونیورسٹی لیول اپ گریڈ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب نے وقار النسا پوسٹ گریجوایٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر اتفاق، بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ پر تیز ترین پیشرفت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔وزیرا علی نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا۔ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ سے ٹریفک کے اژدھام میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کو نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تحفہ ضرور دیں گے ۔ راولپنڈی کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کو کورونا وائرس سے بچا وکے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کورونا سے بچا وکے لئے حکومت پنجاب قابل قدر کاوشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔