اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران ریاض برآمدگی کیس کی سماعت میں جیل کیمروں کی ویڈیو دکھائی گئی،جس میں جیل سے منہ پر کپڑا لپیٹیں نامعلوم افراد اس کو اغوا کرکے لیکر جارہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب نے کہا کہ میرے پاس یہ بھی خبر ہے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نہیں بلکہ نامعلوم افراد نے عمران ریاض کو روکا تھا۔.

