بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا اہم دہشت گرد سرغنہ عصمی عرف وفا کو ہلاک کردیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں 12 اور 13 مئی کو ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے گرد سرغنہ عصمی عرف وفا کو بھی ہلاک کردیا۔
دہشت گرد عصمی عر ف وفا سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف بیشتر دہشت گردانہ کاروائیوں، بھتہ خوری، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔
انتہائی مطلوب دہشتگرد نے اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس کو ارماڑہ کے علاقے بوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان کیا۔
اکتوبر 2020 میں کئی دیگر گاڑیوں کو بوزی ٹاپ پر گھات لگا کر نشانہ بنایا، جون 2021 میں بلوچستان کے علاقے حوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا جبکہ اسی سال نومبر میں حوشاب میں میں ہی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا حصہ بنا۔
مئی 2022 میں بھی عصمی عرف وفا نے حوشاب میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا تھا۔
بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز نے بلوچ لبریشن فرنٹ کے سرغنہ کو ہلاک کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
