ہومبریکنگ نیوزخاتون پولیس اہلکار سے مبینہ ہراسگی پر صدر کا وفاقی محتسب کو تحقیقات کا حکم

خاتون پولیس اہلکار سے مبینہ ہراسگی پر صدر کا وفاقی محتسب کو تحقیقات کا حکم

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی شکایت تحقیقات کرے اور 90 دن کے اندر کارروائی مکمل کرے۔
عارف علوی نے کہا ہیکہ منصفانہ ٹرائل ہر شہری کا ناقابلِ تنسیخ بنیادی حق ہے، آئین نہ صرف شکایت کنندہ بلکہ ملزمان کے حقوق کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصفانہ ٹرائل کا حق متقاضی ہے کہ ہر فریق کو انصاف پر یقین ہو، ملزم نے محکمانہ انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ انصاف یقینی بنانے کے لیے انکوائری کی ذمہ داری محتسب کو سونپنا مناسب ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ایک خاتون اہلکار نے مرد اہلکار پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا۔
محتسب نے ازسر نو انکوائری کے لیے کیس اسلام آباد پولیس کو واپس بھجوایا تھا۔

Sponsored Content

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔