ہومUncategorizedسیکٹر ای 12بھیکڑ فتح بخش، دھریک موہری میں متاثرین کے 250کلیمز بوگس قرار

سیکٹر ای 12بھیکڑ فتح بخش، دھریک موہری میں متاثرین کے 250کلیمز بوگس قرار

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر ای 12بھیکڑ فتح بخش، دھریک موہری میں متاثرین کی طرف سے جمع کروائے گئے 250 کلیمز اسلام ہائی کورٹ نے بوگس قرار دے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیکٹر E-12 بھیکڑ فتح بخش، دھریک موہری کے متاثرین نے عدالت میں دعوی دائر کیا تھا کہ انکو کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بحالیاتی فوائد جاری نہیں کئے. اس پر عدالت نے سی ڈی اے کو حکم دیا تھا کہ انکو ذاتی شنوائی دی جائے جس پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 250 متاثرین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی درخواستیں سی ڈی اے میں جمع کروائیں،جمع کروائے گئے کلیمز کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ کلیمز بوگس ہیں کیونکہ ان کا کوئی بھی ریکارڈ سی ڈی اے کے ریونیو ریکارڈ کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا تھا

واضح رہے سیکٹر E-12 کے ترقیاتی کاموں میں یہی متاثرین سب سے بڑی روکاوٹ کا باعث تھے اور سرکاری اراضی پر ناجائز قابض بھی تھے. کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفصیلی رپورٹ جمع کروادی گئی ہے جس کے بعد اب انسداد تجاوزات آپریشن میں ان تجاوزات کو گرایا جائے گا اور سیکٹر E-12 کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔