ہومتازہ ترینتحریک انصاف کے احتجاج میں ٹرینڈ دہشتگرد شریک تھے،وزیرداخلہ

تحریک انصاف کے احتجاج میں ٹرینڈ دہشتگرد شریک تھے،وزیرداخلہ

اسلام آباد (سب نیوز )وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف کے احتجاج میں ٹرینڈ دہشتگرد شریک تھے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ عوامی احتجاج نہیں تھا ٹرینڈ دہشتگرد تھے، یہ سب تربیت یافتہ فتنہ پرورلوگ تھے۔ ان کی ایک سال تک ٹریننگ کروائی جاتی رہی ہے۔ لوگوں کوپٹرول بم بنانے کا طریقہ بتایاجارہاتھا۔ عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔ یہ کلچراس فتنے نے لوگوں کودیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کونسا سیاسی ورکر ہے جوایمبولینس سے مریضوں کو نکالے، مویشی منڈی کو لوٹا پھرجانوروں کوآگ لگائی گئی، دفاعی تنصیبات پرحملہ کرنے والا کو نساسیاسی ورکرہوسکتاہے۔ اسکولوں،ایمبولینسز،ریڈیوپاکستان کو جلایاگیا، لوگوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔ یادرکھیں ان کے گھر بھی یہیں ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جناح ہاوس لاہور سے کپڑے، بیڈشیٹس تک لوٹ لی گئیں، جناح ہاوس لاہور سے سوئی تک لوٹ لی گئی، یہ کہتا رہا مجھے گرفتارکیاگیاتوآپ نے کیسے دعمل دیناہے، کونسی سیاسی جماعت کیلئے اتنے بندے ٹرینڈ کرنا مشکل ہے؟ کروڑ لوگوں میں سے چند ہزارلوگوں کوٹرینڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ القادرٹرسٹ کیعمران خان اوران کی اہلیہ ٹرسٹی ہیں، عمران خان نے60ارب روپے لوٹے،2ارب فرنٹ مین شہزاد اکبر لیاڑے۔ ایسے شخص کو دیکھ کرچیف جسٹس کہتے ہیں ویلکم، ایسے شخص کوسرکاری رہائش میں مہمان بناکر رکھاجاتاہے، کہاگیا آپ کو دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں40 سے42 ہزار لوگ نکلے جبکہ 11 مئی مئی کو نکلنے والے لوگوں کی تعداد7سے8 ہزاربنتی ہے۔ پنجاب میں221جگہوں پر9مئی کو احتجاج ہوا جبکہ 10 مئی کو 33مقامات پر احتجاج ہوا، پنجاب میں مجموعی طور پر 18 ہزار لوگ نکلے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ 9مئی کو اسلام آباد میں 12جبکہ 10مئی کو 11مقام پراحتجاج ہوا، خیبرپختونخوا میں126 مقام پر احتجاج ہوا،19ہزار کے قریب لوگ نکلے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔