لاہور (سب نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاوس لاہور میں توڑ پھوڑ کرنے اور اہم سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر تک پہنچنے کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کردی، گرفتاری پر 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاوس لاہور اور عسکری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کی شناخت کے بعد تصاویر پر مبنی اشتہار جاری کردیا، جس میں انہیں تلاش میں مدد کرنے والوں کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
جناح ہاوس حملہ، ملزمان کی گرفتاری پر 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
