اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام(ف)نے 15 مئی کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کی تیاریاں شروع کردیں، ساتھ ہی چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان بھی کر دیا۔ جے یو آئی کے کارکنوں کے قافلے کوئٹہ اور کراچی سے کل اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
جے یو آئی نے چاروں صوبوں سے کارکنوں کے قافلے اسلام آباد لانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ کوئٹہ اور کراچی سے جے یو آئی کے قافلے کل اسلام آباد روانہ ہوں گے، پشاور اور پنجاب سے کارکنان پیر کو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
پشاور کے قافلے کی قیادت مولانا عطاالرحمان کریں گے، کے پی کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی کریں گے، سندھ کے قافلے کی قیادت راشد محمود سومرو کریں گے، بلوچستان کی قیادت مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا عبدالواسع کریں گے، جبکہ پنجاب سے قافلے کی قیادت ڈاکٹر عتیق الرحمان کریں گے۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ دھرنے میں جے یو آئی کے ایک لاکھ سے زائد کارکنان شرکت کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر دھرنا، ایک لاکھ سے زائد کارکنان شرکت کرینگے، جے یو آئی کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
