ہومبریکنگ نیوزصدر نے نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیدیا

صدر نے نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیدیا

اسلام آباد: صدر مملکت نے نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیدیا۔
لندن میں صدرآصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیربحث آئے اور وزیر داخلہ نے صدر کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر نے مختلف قومی معاملات اور بالخصوص نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤ قف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں صدرآصف زرداری اور محسن نقوی نے ون آن ون بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔