ہومبریکنگ نیوزپی ڈی ایم رہنما ئو ں کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی

پی ڈی ایم رہنما ئو ں کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: پی ڈی ایم رہنماں کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔پی ڈی ایم رہنما ئو ں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شہباز شریف سے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے فیصلے پر وزیر اعظم کو بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم رہنماں نے مسلم لیگ ن کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دی، مسلم لیگ ن نے دعوت قبول کی، وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متعلق حکومتی اقدامات پر پی ڈی ایم رہنماں کو اعتماد میں لیا، وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے تین دو نہیں 4 تین کے فیصلے کو مانتی ہے۔ مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے فیصلہ کے بعد ہفتہ کو احتجاج کو جڑواں شہروں میں احتجاج کی کال واپس لے لی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔