ہومپاکستانڈسکہ الیکشن، بزرگ شہری گھوڑے پر سوار ہوکر پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے

ڈسکہ الیکشن، بزرگ شہری گھوڑے پر سوار ہوکر پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے

سیالکوٹ،ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ایک 75 سال کے بزرگ شہری گھوڑے پر ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

این اے 75 میں گرم موسم کے باوجود بزرگ اور معذور شہری بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے، خواتین نے بھی بڑی تعدادمیں اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کیا ۔جھارانوالہ کے رہائشی 75 سال کے بابا رشید بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے، بابارشید گھوڑے پر سوار ہو کر پولنگ اسٹیشن رنجھائی پہنچے۔ان کے علاوہ وہیل چیئر اور بیساکھی کی مدد سے خصوصی افراد نے بھی پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔