ہومشوبزرابی پیرزادہ نے قران پاک کی کتابت شروع کردی

رابی پیرزادہ نے قران پاک کی کتابت شروع کردی

لاہور،سابق اداکارہ رابی پیر زادہ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد اور نعت شریف کی ریکارڈنگ کروانے کے بعد قرآن پاک لکھنے کاکام بھی شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ساتویں سپارے کی کتابت مکمل کر لی ہے، الحمد اللہ جو لوگ قرآن لکھنا اور دیکھتے اور دوسروں تک پہنچاتے ہیں، وہ سب میرے ثواب میں شامل ہیں، آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا ہے، قرآن پاک کو لکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ صحابہ کرام نے کتنی محنت اور محبت سے قرآن پاک لکھا۔رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے گلوکاری یا اداکاری کرکے اتنی خوشی نہیں ہوتی تھی جتنی قرآن پاک کو لکھ کر ہورہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔