ہومپاکستانعوام اپنے ووٹ سے ظالم، چور، عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں، مریم نواز

عوام اپنے ووٹ سے ظالم، چور، عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں، مریم نواز

لاہور، مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اپنے ووٹ ذریعے ظالم، چور اور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ، بھائی، بیٹے سب گھروں سے نکلیں، اور اپنے ووٹ سے ظالم چور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے، پورے پاکستان کو بتادو کہ ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔