ہومپاکستانچینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاونٹس منجمدکردیے گئے

چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاونٹس منجمدکردیے گئے

لاہور،چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاونٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاونٹس منجمد کر دیے ہیں۔جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 4 امریکی ڈالرز، دو برطانوی پاونڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں،جو اکاونٹس منجمد کیے گئے ان میں علی ترین کے 21، جہانگیر ترین کے 14 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاونٹ شامل ہے۔منجمد اکاونٹس میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔