اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے سے متعلق شیخ رشیدکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخرکردی گئی۔
شیخ رشید کے وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اخراج مقدمات کی نقول عدالت میں جمع کرادیں جس پر عدالت نے معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی موخرکردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔
آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی موخر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
