رحیم یارخان: کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔
ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس دریائے سندھ کے کنارے نو گو ایریا میں داخل ہوگئی جہاں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
رضوان گوندل نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی،کلاشنکوف اورگولیاں شامل ہیں۔
رحیم یارخان: کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری، پولیس نوگو ایریا میں داخل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
