ہومUncategorizedقومی اسمبلی اجلاس:انتخابات کے حوالے سے ایک اور قرارداد لانے کا امکان

قومی اسمبلی اجلاس:انتخابات کے حوالے سے ایک اور قرارداد لانے کا امکان

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے گورنر اسٹیٹ بینک کو انتخابات کے فنڈز الیکشن کمیشن کو دینے کے حکم کے بعد حکومت نیبھی ایک اور قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج 5 بجے ہوگا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان زیریں کے ہنگامی اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، اور سپریم کورٹ کے آج کے حکمنامے کو سامنے رکھتے ہوئے ایک اور قرارداد لائے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاس پہنچ گئے، اور اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے اہم آئینی و قانونی امور پر بریفنگ دی، جب کہ زاہد حامد، مصطفی رمدے، شاہد حامد، اٹارنی جنرل نے شرکا کو سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن اخراجات سے متعلق فیصلے پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار داد لانے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں کے رہنماں کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔