اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین مینگل نے وفاقی ترقیاتی ادارے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو پلاٹ دینے کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیدیا ۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران اپنے اپنے محکموں سے تجربہ لے کر آتے ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ افسران پلاٹوں کے حصول کیلئے ڈیپوٹیشن پر سی ڈی اے میں آتے ہیں ، 2007کے بعد سے کسی کو کوئی پلاٹ نہیں ملا، تاہم اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے کہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کو پلاٹ نہ دیئے جائیں۔
سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن افسران کو پلاٹ کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

