Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانملک میں کورونا کے قاتل وائرس نے مزید 81 افراد کی جان لے لی ،مزید 5020 افراد کورونا کا شکار

ملک میں کورونا کے قاتل وائرس نے مزید 81 افراد کی جان لے لی ،مزید 5020 افراد کورونا کا شکار

اسلام آباد، ملک میں کورونا کے قاتل وائرس نے مزید 81 افراد کی جانیں لے لی ہیں جبکہ مزید 5 ہزار 20 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، فعال مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 55 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کے 5 ہزار20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.2 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار378، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار71، اسلام آباد میں 60 ہزار911، خیبر پختونخوا 91 ہزار 439، بلوچستان 19 ہزار734، آزاد کشمیر 13 ہزار321 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 367 کورونا مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اب تک ملک میں کورونا کے 6 لاکھ 13 ہزار 58 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا کے قاتل وائرس نے مزید 81 افراد کی جانیں لے لی ہیں، پنجاب میں یہ وائرس سے سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہورہیا ہے جہاں 6 ہزار572 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 509، خیبر پختونخوا 2 ہزار 440، اسلام آباد 579، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 364 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 60 ہزار 72 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 568 کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔