ہومتازہ ترینایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 48 روپے 78 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2702 رویے 19پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔