اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن سے متعلق سماعت پیرساڑھے گیارہ تک ملتوی کردی گئی
سپریم کورٹ میں پنجاب کے پی کے انتخابات میں تاخیرسے متعلق سماعت جاری ہے۔پاکستان بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔حسن رضا پاشا نے کہا کہ بارکاکسی کی حمایت سیکوئی تعلق نہیں،اگرفل کورٹ بینچ نہیں بن سکتاتوفل کورٹ اجلاس کرلیں۔
اس پرچیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آپ کوبعدمیں سنیں گے،اس پرہم سوچ رہے ہیں،ججزکے آپس میں تعلقات اچھے ہیں،کل اور آج دو ججز نے سماعت سے معذرت کی۔سیاسی معاملات سامنے آئے جس پرمیڈیا اور پریس کانفرنسز سے تیل ڈالا گیا۔عدالت نے سارے معاملے پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کچھ نکات پرہماری گفتگو ضروری ہے،کچھ لوگ چندججزپرتنقیدکررہے ہیں،کچھ دوسرے ججز پرتنقید کر رہے ہیں،ہم اس معاملے کوبھی دیکھیں گے۔
اس سے قبل جسٹ جمال مندوخیل نے خود کو بینچ سے علیحدہ کرلیا تھا جس کی وجہ سے سپریم کورٹ میں سماعت کرنے والا 4 رکنی بینچ پھرسے ٹوٹ گیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کل کے حکمنامے سے اختلاف کردیا۔جسٹس جمال مندو خیل نیاختلافی نوٹ میں کہا کہ حکم نامہ کھلی عدالت میں نہیں لکھوایا گیا، حکم نامہ لکھتے وقت مجھ سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔جسٹس فائزعیسی کے فیصلے کا کھلی عدالت میں جائزہ لیناچاہیے تھا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ میں کل بھی کچھ کہنا چاہ رہا تھا،شاید مجھ سیمشورے کی ضرورت نہ تھی یا اس قابل نہیں سمجھا گیا،اللہ ہمارے ملک کے لیے خیر کرے۔دعا ہے بینچ ایسا فیصلہ کرے جو سب کوقابل قبول ہو۔
چیف جسٹس پاکستان نے3رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا ۔جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس منیب اختربینچ میں شامل ہیں۔کمرہ عدالت نمبرایک میں تین کرسیاں لگا دی گئیں۔
اس موقع پرچیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ نئے بینچ کا اعلان عدالت میں کیا جائے گا۔۔عدالتی عملے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت نماز جمعہ کے بعد 2 بجے ہوگی،بینچ نمازجمعہ کے بعد آئے گا۔
پنجاب اورخیبرپختونخوا کے انتخابات کیس میں حکمران اتحاد نے فل کورٹ بینچ بنانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔
پنجاب کے پی انتخابات کیس؛سپریم کورٹ کی سماعت پیرتک ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
