مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔مقامی وکیل شاہد رانا نیسنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی۔ اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے میڈیا کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست گزار نے اپیل میں موقف اپنایا کہ مریم نواز کیخلاف درخواست کو سنگل بنچ نے مسترد کیا، سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
