اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق قانون سازی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کر لیا۔حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی سے متعلق سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح ساڑھے نو بجے طلب کر لیا گیا، اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اعلی عدلیہ کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق حکومتی قانون سازی پر حکمت عملی طے کی جائے گی، سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے متعلق قانون سازی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
