ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف کا سستے پیٹرول اسکیم پر شدید اعتراض، حکومتی تجویز مسترد کردی

آئی ایم ایف کا سستے پیٹرول اسکیم پر شدید اعتراض، حکومتی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے سوال اٹھایاکہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئیگی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا جب کہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔