ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس فی الفور سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا

پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس فی الفور سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا

اسلام آباد:بدترین دستور شکنی پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کردی۔
تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چودھری نے 18 اکتوبر 2022 کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کی تھی ،
سینٹر اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے نہایت بیشرمی سے آئین پر وار کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے آئین پر کیا گیا حملہ گوارا کیا گیا تو ملک میں لاقانونیت اور جنگل کا قانون بچیں گے، لازم ہے کہ آئین سے سنگین انحراف پر چیف الیکشن کمشنر کا کڑا محاسبہ کیا جائے،
سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ بطور درخواست گزار 18 اکتوبر 2022 کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس آف پاکستان سے میری استدعا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف میری درخواست کو فی الفور سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔