Sunday, October 13, 2024
ہومشوبزمعروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں

معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں

ممبئی،معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے فوری بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہوں۔عالیہ بھٹ نے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے محفوظ رہنے کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالیہ بھٹ کے قریبی دوست اداکار رنبیر کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ جس کے بعد عالیہ بھٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔واضح رہے کہ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 81 ہزار 466 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔نئے متاثرین کے بعد بھارت میں فعال متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 14 ہزار 696 ہوگئی ہے۔بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 469 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی بھارت میں کوروناسے اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 396 ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔