Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانعلی امین گنڈا پور سے تنویر الیاس کی ملاقات، آزاد کشمیر انتخابات پر تبادلہ خیال

علی امین گنڈا پور سے تنویر الیاس کی ملاقات، آزاد کشمیر انتخابات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سردار تنویر الیاس خان کے درمیان کشمیر کے امور اور آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، وزیر امور کشمیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں آزاد کشمیر سے با اثر تحریک کے ہم خیال افراد کی شمولیت کے حوالے سے سردار تنویر الیاس خان کی کوششوں کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آپکے متحرک ہونے سے تحریک کو عوامی سطح پر پزیرائی میں اضافہ ہورہاہے اور جلد ہی عوامی قبولیت کے حامل افراد تحریک میں شامل ہو کر تحریک کی قوت کا باعث بنیں گے اور پالیمان میں جمود ٹوٹے گا،پرانی روا تی سیاست کو دفن کیا جا سکے گا جو کشمیر اور وقت کی ضرورت ہے جس میں خاندانوں برادریاں اور گروہوں سے آزاد کشمیر کی سیاست کو نجات ملے گی اپ پر جو ذمہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر میں پارٹی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور اچھے لوگوں کو پارٹی میں شامل کی جو ذمہ داری دی ہے اپ اس سے احسن طریقے پر نبرد آزما ہو رہے ہیں۔ پارٹی کی تمام افراد کو ساتھ لے کر چلنے کی جو روایت آپ نے ڈالی، ہم پارٹی کے دیگر افراد سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ دیگر اچھے لوگوں کو بھی پارٹی میں جگہ دیں گے جس سے پارٹی مضبوط ہوگی اور نظریاتی ورکروں میں اعتماد پیدا ہوگا، ورکروں کو عزت دینے کی اس روش کو دیکھ کر لوگ جوک در جوک پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔اسی راہ پر چل کر پرانی روا یتی سیاست سے عوام کو نجات دلائی جا سکے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔