اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عدالتی فیصلوں کے باوجود تحریک انصاف کے ایک سو تئیس مستعفی ارکان کو بحال کرنے سے ایک بار پھر انکارکردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی قومی اسمبلی میں واپسی ایک بار پھرکٹھائی میں پڑگئی۔اسمبلی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کی ایوان میں واپسی کی ایک اور درخواست یہ کہہ کرمسترد کر دی کہ کسی اجنبی کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے اسمبلی میں واپسی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا عامر ڈوگر نے عدالتی فیصلوں کی کاپی کے ساتھ سپیکر سے ایوان میں واپس آنے کی درخواست کی تھی جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کسی عدالتی فیصلے میں سپیکر کا استعفوں کی منظوری کا حکم مسترد نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتوں نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کیا اور ضمنی انتخابات بھی ملتوی ہو گئے ہیں قومی اسمبلی سیکریٹریت کیذرائع نے بتایا کہ عدالتوں کی جانب سے جاری سپیکر کو نوٹسز میں قانونی ٹیم پیش ہو گی قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں تحریک انصاف کے 123 ارکان کے استعفے منظور ہو چکے ہیں،ریکارڈ کے مطابق یہ ارکان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔
اسپیکرنے پی ٹی آئی کے 123مستعفی ارکان کو بحال کرنے سے ایک بار پھر انکارکردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
