اسلام آباد:سپریم کورٹ بار کی پنجاب کے انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کی شدید مذمت ،بار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کسی بھی صورت میں انتخابات کی تاریخ تبدیل نہیں کر سکتا ، سپریم کورٹ نے واضح کر دیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 (2) کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی زمہ داری اور سپریم کورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، پنجاب کے انتخابات ملتوی کر کے الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے، آئینی طور پر نگران حکومت کا واحد کام شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے، انتخابات ملتوی کر کے آئین خلاف ورزی کی جارہی ہے جو ملک میں انتشار کا باعث بن سکتی ہیملک میں موجودہ سیاسی اور معاشی بحران، جمہوریت کی بحالی اور بروقت انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے افراتفری اور غیر یقینی صورتحال کا دروازہ کھول دیا ہے۔
سپریم کورٹ بار کی پنجاب کے انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کی مذمت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
