Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزیہ صحافی ہے کہ دہشتگرد ،عدالت نے صدیق جان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا

یہ صحافی ہے کہ دہشتگرد ،عدالت نے صدیق جان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافی صدیق جان اور محمد ادریس کی گرفتاری کا کیس ،پولیس نے مزید پانچ روزی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے یہ دیکھیے کہ یہ صحافی ہے کہ دہشتگرد،آئی او نے موقف اپنایا کہ محمد ادریس کا کوئی کردار نہیں ہے،محمد ادریس کو کیس سے ڈسچارج کر دیں۔عدالت نے صدیق جان اور محمد ادریس کو کیس سے ڈسچارج کر دیا ۔
عدالت نے صدیق جان کے پچاس ہزار کے ذاتی مچلکے جمع کروائے کا حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔