ہومبریکنگ نیوزڈی آئی خان:فائرنگ کے تبادلے میں3دہشتگرد ہلاک،3 اہلکار شہید

ڈی آئی خان:فائرنگ کے تبادلے میں3دہشتگرد ہلاک،3 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھوٹی میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پرحملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگومیں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا، جس میں3دہشت گردہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدیدفائرنگ کیتبادلیمیں سیکیورٹی فورسزکے3اہلکارشہید ہوگئے، جن میں لودھراں کے 42 سالہ حوالدار محمد اظہر اقبال، خانیوال کے 34 سالہ نائیک محمد اسد اور جنوبی وزیرستان کے 22 سالہ سپاہی محمد عیسی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق حملے کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کوسگوکے علاقے میں گھیرلیاتھا، ہلاک دہشت گردوں سیاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکاعلاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔