لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلی پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی کو شوکاز جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ راسخ الہی کو اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت درج ایف آئی آر کے تحت شوکاز کیا گیا۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ راسخ الہی کو 3 روز کے اندر ملکی، غیرملکی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا لہذا ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر کے سامنے 30 روز کے اندر ثبوت لیکرپیش ہوں۔
نوٹس کے متن کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیات میں سامنےآیاکہ راسخ الہی نے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں اور ان کے 3 اکانٹس میں ایک ارب 10 کروڑ روپے آئے اور نکالے گئے۔
