ہومپاکستانتمام جماعتیں بیٹھ کر انتخابات کا اعلان کریں، سراج الحق کا مطالبہ

تمام جماعتیں بیٹھ کر انتخابات کا اعلان کریں، سراج الحق کا مطالبہ

اسلام آباد (سب نیوز )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر شفاف الیکشن کا اعلان کریں۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے دور میں خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، جس سے صوبے کی 60 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے جو کرنا تھا کر لیا، لہذا تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر شفاف انتخابات کا اعلان کریں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بہت سے لوگ کچے میں یرغمال ہیں، کچے کے علاقے میں سندھ کی کوئی رٹ نہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں 18 افراد کے پاس 4 ہزار ارب کے اثاثے موجود ہیں جب کہ 9 اعشاریہ60 کھرب بجٹ اور 4اعشاریہ1کھرب سود میں چلا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں 4 کھرب روپے صوبوں کو ملتے ہیں، وزیر خزانہ نے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانے کا عندیہ دیا ہے، ملک کیسے چلے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔