ہومبریکنگ نیوزمکان کی چھت گرنے سے 10افراد جاں بحق

مکان کی چھت گرنے سے 10افراد جاں بحق

لوئر کوہستان (سب نیوز) لوئر کوہستان میں آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی، 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، 13 کو بچالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں گھر میں خوفناک آگ لگی، جس کے بعد مکان کی چھت گر گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ملبے سے 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو ٹیموں کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ملبے میں اب بھی ایک شخص کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔