اسلام آباد(سب نیوز)سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے ایم سی آئی اسلام آباد نے انوائرنمنٹ کی خلاف ورزی پر 3ملزمان ٹھیکیداررحمت اللہ خان ولد مستو خان ،میر حسن اور اسلم خان کو6,6دن کی قید اور 2,2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی اراضی پربغیر این او سی کے مٹی ڈمپنگ کرنے کے جرم میں 3ملزمان کو6,6دن قید اور 2,2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا،جرمانہ جمع نہ کروانے کی صورت میں مزید 2دن کی قید کاٹنا ہو گی۔ ملزمان کی ٹریکٹر ٹرالی دوران گشت اس وقت پکڑی گئی جب وہ نسٹ یونیورسٹی I-12کچی آبادی اسلام آباد کے ایریا میں سی ڈی اے کی زمین پر بغیر این او سی کے مٹی ڈمپنگ کر رہے تھے۔ملزمان کا چالان اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اعجاز ، پروٹیکشن ریڈ پارٹی اسلام آبادنے پیش کیا۔ سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت بہت خوبصورت اور سرسبز و شاداب ہے،لہذا اسے سرسبز و شاداب ہی رہنے دیں، کسی کو بھی سی ڈی اے کے حسن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،اسلام آباد کی خوبصورتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایسے جرم میں ملوث ملزم کو معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی وہ کسی رعایت کا مستحق ہے،غلطی کریں گے ،سزا توملے گی۔
غیر قانونی ملبہ پھینکنے کا معاملہ،سی ڈی اے عدالت نے ملزمان کو سزا سنا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
