لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہیکہ قانون ہر قیمت پر نافذ ہوگا اور عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نو گو ایریا نہیں رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون ہر قیمت پر نافذ کیا جائے گا، ہرگز نہ سمجھا جائے کہ پولیس، پولیس کے سامنے ہے، قطعی ایسی صورتحال نہیں کہ ایک فورس دوسری فورس سے لڑ رہی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس پر پتھرا کیا گیا، غلیل سے پتھر مارے گئے، اس کی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جج صاحب کے حکم کے مطابق میٹنگ ہوگی اور قانون کے مطابق بات ہوگی، ان کے اعتراضات بھی دیکھیں گے،کل عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نوگو ایریا نہیں رہے گا۔
