اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
