اسلام آباد ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نیل سعید کا بہارہ کہو بس اسٹینڈ پر چھاپہ ، ایس پی پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر ڈرائیورز کو چالان کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نیل سعید نے بہارہ کہو بس اسٹینڈ پر چھاپہ مارا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ گاڑیوں کی بھی انسپکشن کی اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں ملوث گاڑیوں اور ماسک نہ پہننے والے ڈرائیورز کے چالان کر دیئے گئے ۔