اسلام آباد(سب نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری و دیگر نے شرکت کی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباو کے فیصلہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا،الیکشن کمیشن ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90دن میں الیکشن کروانے کے لئے تیار رہتا ہے، مگر آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد کمیشن فورا الیکشن شیڈول دے کر الیکشن کروانے کا پابند ہے، صدرپاکستان کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد آج اجلاس میں مشاورت کی گئی، اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا، اٹارنی جنرل آف پاکستان کو کل کے لئے دعوت دی گئی ہے، مشاورت کے لئے دوآئینی قانونی ماہرین کا انتخاب کیا جا رہاہے،
کہیں نہیں لکھا انتخابات کی تاریخ کمیشن دے گا: الیکشن کمیشن کا اعلامیہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
